راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)جنگ میڈیا گروپ اور الائیڈ بنک کے تعاون سے ایس او ایس ویلج میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں ،اساتذہ اور بینک کے گروپ ہیڈ بینکنگ سروسز فیصل رشید غوری،سجاد حسین گروپ ہیڈ بزنس،فیصل شہزاد ریجنل ہیڈ بینکنگ سروسز اورسعدیہ معظم ریجنل ہیڈ بزنس راولپنڈی سٹی نے شرکت کی اور بچوں کے ساتھ پودے بھی لگائے۔ا س موقع پر اسکول کے بچوں کے اعزاز میں تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے شجرکاری مہم میں شریک بچوں کو تحائف دئیے۔