اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے علاقہ میں جی ٹی روڈ پر ایک شخص کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے عادل کیانی کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔متاثرہ شخص کے مطابق کچھ لوگوں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر گولیاں ماریں اور بھاگ گئے۔