کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق مئیر کراچی اور کئی عرصے سے غیر فعال اور دور رہنے والے ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما وسیم اختر نے پارٹی کے بعض رہنمائوں سے ملاقات کی ہے، اطلاعات کے مطابق وہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی پہنچے ، جہاں کچھ دیر اہم رہنمائوں کے ساتھ ملکی اور خاص کر کراچی کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے ایک روز قبل پارٹی کی سینٹرل آ رگنائزنگ کمیٹی کے رکن عزیز شاہ کے جنازے میں بھی شرکت کی،جس میں میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سئینر رہنما انیس قائم خان بھی شریک تھے۔انہوں نے کار کنان سے بھی ملاقات کی۔