• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمپرز کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کا دن کے اوقات میں ڈمپرز کے کراچی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، ڈمپرز کو صرف رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ٹریفک حادثات کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں چالان چار گنا بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی بہتری کے لئے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈمپرز کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کی جسمانی تصدیق (فزیکل ویری فکیشن) کی جائے گی تاکہ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ شہر میں چلنے والی تمام گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے QR کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اگلے تین ماہ کے اندر اپنے آپریشنز کو رات کے وقت منتقل کرے تاکہ دن کے وقت ٹریفک کے دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کہ تمام واٹر ٹینکرز کی محکمہ ٹرانسپورٹ سے ایک ماہ کے اندر مکمل انسپکشن کروائی جائے کی جائے تاکہ ان کی سکیورٹی اور ٹریفک قوانین کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید