• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے اختلاف سہی لیکن انہیں رہا کریں، امریکی رکن کانگریس

کراچی (جنگ نیوز) امریکی رکن کانگریس جو ولسن نے موجودہ وزیراعظم شہبازشریف، صدر آصف زرداری اور سروسز چیف کو مخاطب کرتے ہوئے ایک خط حکومت پاکستان کو ارسال کیا ہے۔

جو ولسن نے اس خط میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں اور گزشتہ 75 سال کے دوران یہ اس وقت سب سے زیادہ مضبوط رہے ہیں جب پاکستان میں جمہوری اقدار کے مطابق قانون کی حکمرانی رہی ہے۔ 

اُنہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ میں یہ خط سابق وزیراعظم عمران خان کی غیر منصفانہ قید کے حوالے سے لکھ رہا ہوں۔ 

امریکی رکن کانگریس نے خط میں اعتراف کیا کہ مجھے عمران خان کے مؤقف سے کچھ اختلاف ہے، خاص طور پر چین کی کمیونسٹ پارٹی اور جنگی مجرم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے سے ان کے مؤقف پر مجھے اختلاف ہے۔

اہم خبریں سے مزید