• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے بھتیجے ارہان کو زندگی اور رشتوں پر مشورے

کراچی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈ کاسٹ "ڈم بریانی" میں شرکت ، زندگی اور رشتوں پر مشورے دیئے۔ سلمان خان نے ارہان کے والدین، ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کی طلاق کا مختصراً ذکر کیا۔ سلمان خان نے کہا،زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن تمہیں خود اپنی پہچان بنانی ہوگی۔ ایک دن تمہاری اپنی فیملی ہوگی اور خاندان کے ساتھ کھانے کا کلچر ہمیشہ برقرار رہنا چاہیے۔ خاندان میں ایک سربراہ ہونا ضروری ہے، جس کا احترام کیا جائے۔سلمان خان نے ارہان کی پختگی اور سمجھداری کی بھی تعریف کی، جو اپنے والدین کی علیحدگی کے باوجود زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید