کراچی (نیوز ڈیسک) شادی اور طلاق کے حوالے سےبالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کا انسٹاگرام پر معنی خیز پیغام اپنے پیغام میں انہوں نے زندگی کے چیلنجز اور عاجزی کی اہمیت پر زور دیا ۔ کرینہ نے پیغام میں کہا کہ "آپ کبھی بھی شادی، طلاق، بےچینی، بچوں کی پیدائش، کسی عزیز کی موت، والدین بننے جیسے تجربات کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے، جب تک آپ کو ان سب سے خود نہ گزرنا پڑے ۔ زندگی آپ کو اس وقت حقیقت دکھاتی ہے جب آپ کی باری آتی ہے"۔ یہ پیغام اس وقت آیا جب ان کے شوہر اداکار سیف علی خان ایک حملے کا شکار ہوئے ہیں۔