• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم انتشار کی دوری، سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات بھی متحرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات اور عہدوں کی رسہ کشی پر سندھ بعض سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات بھی متحرک ہوگئی ہیں اور انہوں نے پارٹی میں انتشار کی کیفیت کو دو ر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے،رات گئے بعض اہم شخصیات کے ساتھ بعض رہنمائوں کی ملاقات کی بھی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اسلام آباد کا دورہ ادھورا چھوڑ کر کراچی پہنچے،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں انضمام کے بعد پارٹی کے لئے فعال کردار ادا کرنے والے دو بڑے رہنمائوں نے پارٹی کے واٹس گروپ کو چھوڑ دیا ہے،تاہم ایم کیو ایم نے اس خبر کو غلط قرار دیا ہے کہ پارٹی کے دو اہم رہنمائوں نے واٹس اپ گروپ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے، ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ معاملات کنٹرول میں ہیں کوئی بڑی خبر سامنے نہیں آئے گی، سب کو منالیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید