• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں انسانی جانوں کیلئے خطرہ، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، اس لئے حکومت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایات پر روڈ سیفٹی کمیٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور غیر معیاری کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے33 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی،20 گاڑیوں کا چالان کیا گیا،4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جب کہ مجموعی طور پر 1,01,400 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سینئر وزیر کا کہنا ہےکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے کمیٹی پورے صوبے میں اچانک چیکنگ کر رہی ہے، اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ یا ان فٹ گاڑیاں سڑکوں پر برداشت نہیں کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید