کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مراکش کشتی حادثہ سال2025میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو ڈی پورٹ کیے جانے پر کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ملزم کو مراکش حکام نے زائد المیاد قیام پر گرفتار کیا تھا۔ جسے ڈی پورٹ کیا گیا اور کراچی پہنچنے پر ملزم کو ایف ائی اے نے حراست میں لے لیا۔ ملزم سے مراکش کشتی حادثہ سال 2025 کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔