کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہاشگاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومتی اداروں پرشدید تنقیداور غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں ڈمپر اور ٹینکر مافیا نے انسانی زندگیوں کو جو کچلنے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جسے فی الفور بند کیا جائے۔اس موقع پر آفاق احمد نے کہا کہ اس شہر کو لاوارث سمجھنے والے اپنا قبلہ درست کرلیںاگر اس شہر میں ٹینکر اور ڈمپر مافیا نے موت کا یہ کھیل بند نہیں کیا توہم حکومت کو 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر حکومت نے منگل کی صبح تک اپنے معاملات درست نہیں کئے تو سخت لائحہ عمل دینگے جبکہ بڑے بھائی ہونے کے ناطے اپنی قوم کے نو جوانوں کو حکم دیتا ہو کہ اپنی قوم کی جان و مال کی حفاظت اب آپ نے خود کرنا ہوگی اندرون سندھ سے آئے پولیس و انتظامیہ میں موجود ڈاکوں پر بھرسہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی نتائج کی پروا ہ کئے بغیر مہاجر نوجوانوں سے کہتا ہے آپ نے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔آفاق احمد نے کہا کہ حکومت مہاجر تقسیم کو بنیاد بناکر مہاجر قوم کو روند نہیں سکتی یہ شہر کسی جماعت کا نہیں بلکہ مہاجر قوم کا ہے،میں حکومت کو باور کرانا چاہتا ہو کہ بشری زیدی سانحہ کو دہرانے کی کوشش نہ کرے ورنہ اس شہر کو متحد ہونے میں وقت نہیں لگے گا۔