اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جو صدر مملکت کے ہمراہ چین جانے والے وفد میں شامل تھے وہ چین سے براہ راست دوبئی پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف دبئی میں ہونے والے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ نائب وزیراعظم بھی وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل ہوں گے تاہم سینٹر اسحاق ڈار اپنی منصبی ذمہ داریاں بدستور دبئی سے انجام دیتے رہیں گے۔ ہفتے کو بھی انہوں نے دوبئی سے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہونے والے دو اہم اجلاسوں کی ورچوئل صدارت کی۔