لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے شادی کے 16سال بعد باضابطہ علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق43سالہ جیسیکا ایلبا نے لاس اینجلس شہر کی عدالت میں شادی ختم کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں اداکارہ نے ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27دسمبر 2024درج کی ہے۔ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے درخواست میں اپنے 3بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13اور 7سال ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔