لاہور(خبرنگار) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے درجہ چہارم کے ملازمین نومبرسے تنخواہوں سے محروم ہیں ،433سے زائد ملازمین کی تنخواہ بند ہے، ملازمین نے کہا ہے کہ تنخواہوں کے لیے انہوں نے سی ایم پورٹل پر شکایت درج کروائی۔ تاہم ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کوئی شنوائی نہ ہوئی ، جبکہ 9 جنوری کو وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات ہوئی تاہم ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سیلری بحال نہ ہو سکی ،ا نہوں نے کہاکہ ہمیں تنخواہیں دی جائیں ورنہ احتجاج کرینگے۔