• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں نے عوام کوہمیشہ دھوکہ دیا، امیرالعظیم

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیوں نے عوام کو روٹی کپڑا مکان، ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے اور مدینہ کی ریاست کے نام پر دھوکہ دیا۔ اسلامی نظام ہی مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی نے جدوجہد کا راستہ اپنایا ہے۔منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہمارا کام صرف محنت کرنا ہے، اگر ہم محنت جاری رکھیں گے اور بہترین انسان تیار کریں گے تو اللہ تعالی ہمیں انعام میں تاج شاہی عطا کرے گا ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ8فروری کے انتخابات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داران کو ہمیشہ کے لئے نا اہل قرار دیکر جمہوریت کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔عوام مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے۔8فروری ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔
لاہور سے مزید