• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈ گورننس اور ٹائم مینجمنٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سیکرٹری اوقاف

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضوری باغ بادشاہی مسجد میں اوقاف افسر وں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور ٹائم مینجمنٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سروس ڈلیوری کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اجتماعی ترقی میں اچھے ورکرز کی اہمیت ایک مسلمہ امر ہے۔کامیابی کا زینہ سَر کر نے کے لیے ضروری ہے کہ وقت کا بہتر استعمال کیا جائے۔کاہلی اور سست روی سے اجتناب،اچھی منصوبہ بندی اور انفرادی صلاحیتوں سے استفادہ کااہتمام کامیابی کی ضمانت ہے۔
لاہور سے مزید