لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور نے ریلوے کی نجکاری، آسامیاں ختم کرنے ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹر میں دینے کے خلاف، ٹی ایل اے بھرتیوں اور پی ایم پیکج بھرتیوں پر پابندی کے خلاف کل 10 فروری کو ڈی ایس ریلوے آفس لاہور پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔