وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب حاکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم پر قائم ہے۔ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے عزم پر قائم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کی جبری بےدخلی کے کسی بھی منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان فلسطینی سرزمین کو فلسطینی عوام کی ملکیت سمجھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور ترکیہ نے فلسطین کے معاملے پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔