کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیربرائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ روڈ سیفٹی کمیٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 92 گاڑیوں کی جانچ کی، 44 گاڑیوں کو چالان کیا گیا، جبکہ 7 گاڑیاں تحویل میں لے کر ایک ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 3,34,360 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مزید سخت کیا جا رہا ہے، سڑکوں پر بدانتظامی اور غیر قانونی گاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائےگا ، عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، سڑکوں کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے مہم جاری رہے گی،علاوہ ازیں ٹریفک پولیس نےگذشتہ ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 17ہزار سے زائد شہریوں کو چالان جاری کئے ،ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہےکہ دوران سفر درج قانون کی خلاف ورزیاں کرنے سے گریز کریں۔