• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب پمپنگ اسٹیشن سے ضلع کیماڑی اور غربی کو پانی کی سپلائی آج بند رہیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پپری پمپنگ اسٹیشن کے بعدحب پمپنگ اسٹیشن کو بھی واٹر کارپوریشن کا 12 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ ،ضلع غربی اور کیماڑی میں منگل کو پانی کی سپلائی بند رہے گی ،کر اچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے لیے حب کینال ریزروائر کے چینل پر نئے گیٹ کی تنصیب کی جائے گی جس کے لئے حب پمپنگ اسٹیشن کو عارضی طور پر 12 گھنٹے کے لیے بند رکھا جائے گا، جو 20 جنوری منگل صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید