کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار نے سانحہ گل پلازہ متاثرین کی مفت قانونی معاونت فراہمی کا اعلان کردیا ، اعلامیہ میں کہاگیا کہ کراچی بار گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتی ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین، زخمیوں، متاثرہ تاجروں، مزدوروں اور تمام متاثرین سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں،گل پلازہ دہائیوں سے ہزاروں خاندانوں کا ذریعہ روزگارتھا۔