• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی افغانوں کی واپسی، اداروں کیساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، ANP رہنما

کراچی (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) آگرہ تاج کالونی کے وارڈ کے صدر محمد زمین نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم افغانوں کی وطن واپسی کیلئے ان کی جماعت اداروں کیساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، انہوں نے ایس ایس پی ساؤتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس آپریشن کے دوران علاقہ پولیس کی جانب سے شہریوں بالخصوص پشتو زبان بولنے والوں کوپریشان کئے جانےکی اطلاعات کا نوٹس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کی باعزت واپسی کو ممکن بنانے کیلئے ادارے کوشاں ہیں تاہم اس دوران بعض اہلکاروں کی جانب سے عام شہریوں کیساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید