• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچی جاں بحق، نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی، نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی،ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف سیکٹر 19B عثمان مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 15 سالہ ثناء دختر ذیشان جاں بحق ہو گئی، دریں اثنا کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ، عمر 18 برس کے قریب ہے، علاوہ ازیں بن قاسم شاہ ٹاؤن فیز ٹو میں فائرنگ اور چوٹ لگنے سے باپ اور بیٹا زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا،،گلشن اقبال عمار اپارٹمنٹ میں شادی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے 25 سالہ رحمٰن ولد حکیم زخمی ہو گیا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ بسم اللّٰہ چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 28 سالہ عفیفہ زوجہ نجم زخمی ہو گئی، کورنگی نمبر 4 سیکٹر 35 اے میں فائرنگ کے واقعہ میں 35 سالہ ایاز ولد کفایت زخمی ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید