کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی کے تحت منگل 20 جنوری کو صبح 10 بجے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین اپنے دیرینہ مالی مسائل کے حل میں مسلسل التواء پر ہیڈ آفس میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے، جس میں سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے صدر ذوالفقار شاہ کی قیادت میں تمام یونینز اور ایکشن کمیٹی شرکت کریں گی۔