کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر ایک ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا جس کا مقصد گل پلازہ کے متاثرہ عوام کو فوری اور مؤثر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ریلیف کیمپ میں شہریوں کی رہنمائی، ابتدائی امداد، معلومات کی فراہمی اور دیگر ضروری سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی کو ہدایت جاری کیں کہ وہ تمام کے ڈی اے ڈائریکٹرز کو پابند کرے کہ ریلیف کیمپ میں موجود رہ کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔