• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیق اور اسٹارٹ اپ کلچر کا فروغ معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے، الطاف شکور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے پاکستان کے نوجوان محقق کی جانب سے عالمی ایوارڈ جیتنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تحقیق، اختراع اور اسٹارٹ اپ کلچر کا فروغ معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے، یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے محقق محمد سرفراز نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی ہائم ٹیکسٹائل انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں ڈسکورنیشنل فائبر انیشی ایٹو (DNFI) کا عالمی ایوارڈ جیتا۔ اس عالمی مقابلے میں دنیا بھر کی سوسے زائد تحقیقی اداروں اور کمپنیوں نے حصہ لیا، مگر محمد سرفراز نے کیلے کے فضلے سے ماحول دوست، اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کرنے کے اپنے منصوبے سے سب کو متاثر کیا، جو پاکستان کی سبز جدت طرازی کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید