کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز کے زیر اہتمام کراچی میں دو مقامات پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، 200سے زائد نوجوانوں نے خون کے عطیات جمع کروائے۔ پہلا کیمپ نانک واڑہ میں آگریا جماعت خانے کے تعاون سے جبکہ دوسرا کیمپ مومن آباد سائٹ میں ضیاء ویلفیئر ایوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر بلڈ ڈونرز گروپ آف سوسائٹیز کے ذمہ داران نے دونوں کیمپوں کے دورے کئے اورنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔