• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان افسران کی نشاندہی نہیں کی گئی جو براہ راست ملوث تھے، احسان صادق تحقیقاتی رپورٹ کے مزید انکشافات

کراچی (اسد ابن حسن) 2023 میں یونان کشتی حادثے کے بعد تشکیل پانے والی تحقیقاتی رپورٹ جو ڈی ائی جی احسان صادق کی سربراہی میں تیار کی گئی تھی اس کے مزید انکشافات کیے گئے۔ رپورٹ میں یہ تحریر کیا گیا ہے کہ ان افسران کی نشاندہی نہیں کی گئی جو اس معاملے میں براہ راست ملوث تھے ،حادثے سے پہلے تعینات ڈائریکٹر ایمیگریشنز کو کلوز ٹو ہیڈ کوارٹر کر دیا جائے مگر اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں نہ ہی کسی بھی ایئرپورٹ کے اسٹمپنگ افیسر کے بارے میں کچھ تحریر کیا گیا جس نے ان کو پہلے مرحلے پر کلیئر کیا جبکہ اس کا مخصوص حصہ بندھا ہوتا تھا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ نومبر 2018 میں بلوچستان بارڈر پر 20افراد کی ہلاکت، 2022 میں لیبیا کے ساحل پر 10پاکستانیوں کی ہلاکت ، اور 2023میں ہی 25اور 26فروری کو بلترتیب 17اور 14 پاکستانیوں کی ہلاکت کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے مگر ان افسران کی نشاندہی نہیں کی گئی جو اس معاملے میں براہ راست ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کے اپنے ڈسیپلنری حالات اس قدر دگر گوں تھے کہ 2014میں تین مختلف واقعات میں 30افغان نیشل باشندوں کو اسلام آباد سے جعلی دستاویزات پر برطانیہ براستہ یورپ بھیجنے کا ایک ریکٹ سامنے آیا مگر متعلقہ افسران کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید