• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا بے جا دباؤ نہ ہو تو امریکا کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایران

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے، ٹرمپ کا بے جا دباؤ نہ ہو تو امریکا کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ٹرمپ کے دباؤ میں آکر بات چیت کرنا، مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ʼزیادہ سے زیادہ دباؤ کے ساتھ قابل قبول نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید