• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی تھرڈ یزرٹ سفاری ٹرین کی میرپورخاص آمد پر شاندار استقبال

میرپورخاص(نامہ نگار)سندھ میں سیاحتی ترقی اور قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان ریلوے اور سندھ ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے کراچی سے پاک بھارت سرحدی ماروی ریلوے اسٹیشن تک چلنے والی پہلی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین ہفتہ کو میرپورخاص پہنچی جہاں کمشنر فیصل احمد عقیلی، ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک، میئر عبدالروف غوری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا، ٹرین ثقافتی رنگوں سے مزین تھی، کچھ دیر قیام کے بعد ماروی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئی جہاں وہ رات قیام کے بعد اتوار9فروری کو واپس کراچی کیلئے روانہ ہو گی۔ ٹرین میں عملہ اور ٹورسٹ سمیت130مسافر سوار تھے جو خصوصی دعوت پر مفت سفر کر رہے تھے جبکہ آئندہ30ہزار روپے فی مسافر کرایہ مقرر کیا گیا ہے، جس میں قیام اور طعام بھی شامل ہے اس موقع پر بتایا گیا کہ پہلی سفاری ٹرین تجرباتی طور پر چلائی گئی ہے کامیابی کی صورت میں ہر ہفتہ سفاری ٹرین چلائی جائے گی۔ اس موقع پر بعض شہریوں کا کہنا تھا کہ30ہزار روپے کرایہ بہت زیادہ ہے جسے کم کیا جائے تاکہ عام آدمی بھی اس سے محظوظ ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید