لاہور ( شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں جشن پنجابی کی دھوم ہے۔ماں بولی زبان میں چپے چپے پر پھیلی ثقافت کے چرچے ہورہے ہیں۔جشن پنجا بی میں ٗعوام کی جوں در جوں شرکت ٗ میلہ کا سا سماں پیش کر رہی ہے ، چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ الحمراء ٗمیں خوشحال، ترقی کرتے پنجاب کی قدروں کی سج دھج عروج پر پہنچ گئی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء سید توقیر حیدر کاظمی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ سونے جیسی دھرتی میں نیلے آسمان تلے ٗ پیلے پھول ٗکھیتوں کھلیانوں کی زینت بن گئے۔