لاہور(خبرنگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ ، یاسین وڑائچ ، پروفیسر فائزہ رعنا ، رانا انوار الحق ، ضیاء اللہ نیازی ، مختار گجر ، رانا لیاقت ، بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ودیگر نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں ۔ پچھلے تین ماہ سے اساتذہ و ملازمین حکومتی جبر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں پنجاب سمیت ملک کے سرکاری ملازمین کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پنشن وگریجویٹی ، لیو انکیشمنٹ میں کمی ، فیملی پنشن اصلاحات اور رول 17-اے کے خاتمے کے نوٹیفکیشن واپس لئے جائیں آج و ملک بھر سے اساتذہ و ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ملازمین کے معاشی قتل عام اور استحصال کے خلاف دھرنا دینگے ، اگر ملازمین کے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو وہیں احتجاج اور دھرنا دینگے حالات کی تمام تر ذمہ دار انتظامیہ ہو گی ۔ ۔