لاہور (خبرنگار) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ہونے والے احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔ پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا جبران نے کہا کہ ایک طرف بیوروکریٹس ایگزیکٹو الاؤنس اور دیگر سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکومت سرکاری ملازمین کے حقوق کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔