• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر التوا نئی گھریلو اور کمرشل درخواستوں پر کنکشن فراہمی کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے جنوبی پنجاب میں زیر التواء نئی گھریلو اور کمرشل درخواستوں پر کنکشن فراہم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 31جنوری 2025ء تک ڈیمانڈ نوٹسزکی ادائیگی کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کو کنکشن فراہم کرنے کیلئے 34ہزار237سنگل فیز میٹرز اور 3لاکھ42 ہزار میٹرپی وی سی تارکا اجراء کیا گیا ہے۔ 33ہزار324گھریلو(ڈومیسٹک)اور 913کمرشل (تجارتی) درخواستوں پر کنکشن فراہم کئے جائیں گے۔
ملتان سے مزید