ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل امیر تحریک لبیک علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی کی زیر صدارت ڈویژن ملتان اور ضلعی باڈی ملتان کا اجلاس ، ارکین شوری ٰاور دیگر امورپر مشاورت کی گئی اور تحریکی کام کو و بھرپور فعال کرنے کے لیے اہم ترین فیصلے کیے گئے، اس موقع پر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، جلد تمام یوسیز کی باڈیاں مکمل ہو جائیں گی ، ضلعی امیر فقیر افضل نقشبندی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جب بھی ہوں، ہم تیار ہیں،اس موقع پر ڈویژنل ناظم چوہدری بلال نور رضوی ، ڈویژنل الیکشن سیل حافظ محمد اسلام ، سرپرست مطیع اللہ نقشبندی ، قاری محمد یونس قادری ، ملک الطاف حسین کھوکھر ، راحیل شہزاد اعوان ، نعیم حیدر عوامی ، رانا محمد صدیق نون ، سکندر حیات بھٹی ، چوہدری وسیم میو ، مولانا بلال سعیدی اور محمد عامر رضوی بھی موجود تھے-