کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اتوار کو پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سنجے کمار پنجوانی کے ہاں گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلٰی نے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔