کوئٹہ(پ ر )گلبرگ اسٹریٹ فقیرمحمدروڈ کوپانی کی سپلائی کئی روز سے بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کوشدیدمشکلات کاسامنا ہے ،ٹینکروںپرگزارہ کرنے پر مجبورہوگئے ،علاقہ مکینوں کے مطابق گلبرگ اسٹریٹ فقیرمحمدروڈ کے مکین پانی کی بوند بوند کوترس گئے، کئی روز سے علاقے کا پانی بند ہے ،مکینوں کا کہناتھا کہ ایک دن کے بعد ان کے علاقے کو پانی کی فراہمی ہوتی تھی مگر اب تقریباً 10روزسے پانی نہیں آرہاہے ان دنوںمیں ایک دوبارصرف 5یا10منٹ کیلئے پانی آیا اور ب ند ہوگیا۔ ان کا کہناتھا کہ گلبرگ سٹریٹ کے مکین بروقت پانی کے بلز ہرماہ باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں مگرپانی کی فراہمی کے حوالے سے انہیں ہمیشہ مسائل کا سامنا رہتا ہے۔انہوں نے ایم ڈی واسا اور علاقے کے ایس ڈی او سے اپیل کی کہ گلبرگ اسٹریٹ کو پانی کی فراہمی کا فی الفورنوٹس لیں اورباقاعدگی سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔