• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کا 3 روزہ دورۂ پیرس، پاکستانی فضائی حدود میں سفر

نریندر مودی — فائل فوٹو
نریندر مودی — فائل فوٹو

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود میں سفر کرتے ہوئے 3 روزہ دورے پر پیرس گئے ہیں۔

نریندر مودی خصوصی طیارے انڈیا ون میں نئی دہلی سے پیرس روانہ ہوئے اس دوران ان کا خصوصی طیارہ اوکاڑہ سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا جو 40 منٹ تک فضائی حدود میں رہا۔

بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

طیارے نے حافظ آباد، سرگودھا، تلہ گنگ، کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی پر سفر کیا۔

بھارتی وزیرِ اعظم مودی کا طیارہ لنڈی کوتل سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے کے دوران پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔

مودی فرانس کا دورہ مکمل کر کے 12 فروری کو امریکا جائیں گے۔

اس موقع پر نریندر مودی اپنی دوسری وزارتِ عظمیٰ کے دوران پہلی بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید