• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلومبرگ کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری، مارک زکربرگ کا دوسرا نمبر، پہلے پر کون؟

مارک زکربرگ—فائل فوٹو
مارک زکربرگ—فائل فوٹو

میٹا کے بانی مارک زکربرگ کی دولت میں اضافہ ہوا ہے جس سے انہوں نے ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے، ان کے اثاثوں کی مالیت 252 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

بلومبرگ بلین ایئر انڈیکس کے مطابق ایلون مسک 402 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں، جبکہ تیسرے نمبر پر موجود جیف بیزوز 249 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

2025ء کے دوران مارک زکربرگ کی دولت میں 44.4 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، وہ ابھی تک اس سال کے سب سے زیادہ کمانے والے شخص ہیں۔

واضح رہے کہ مارک زکربرگ کچھ عرصہ قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے چلے گئے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید