وزیرِ اعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی ہے۔
شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف دورے میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان حکومت سے بھی ملیں گے۔
شہباز شریف یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور سردار اویس لغاری ہیں۔
وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔