پاکستان میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی لاش افغانستان کی حکومت نے وصول کرلی۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری کو دوران آپریشن افغان دہشت گرد ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت خوست کے لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلے ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگرد احمد الیاس کی لاش افغان طالبان نے وصول کی تھی۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا۔