• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکران اور کیچ بار کی پیکا ایکٹ کیخلاف اسلام آباد میں پرامن ریلی پر لاٹھی چارج کی مذمت

تربت(نامہ نگار)مکران ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ کے پریس ریلیز میں اسلام آباد میں 26ویں اور پیکا ایکٹ کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر آئینی ایکٹس کو عدلیہ کی آزادی اور میڈیا کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ ایکٹس کو مکمل مسترد کرکے وکلاء باڈیز کے شانہ بشانہ جدوجہد کو آئینی و قانونی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور کسی بھی ایسے ایکٹ جو بنیادی حقوق کے خلاف بنائے جاتے ہیں انہیں بلاخوف نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ بھرپور احتجاج کا راستہ اپنائیں گے، وکلاء کے پرامن احتجاج کو لاٹھی کے زور پر منتشر کرنے کے خلاف عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور احتجاجی مظاہرہ کا راستہ بھی اپنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید