کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس ٹریننگ کالج سریاب پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کا دستی بم حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج پر گزشتہ شب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے بم مین گیٹ کے قریب واقع چوکی کے قریب میدان میں گر کر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حملہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیر لے لیا جبکہ سی ٹی ڈی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔