پشاور (لیڈی رپورٹر )زرعی یونیورسٹی پشاور کی ایگریکلچرل یونیورسٹی پبلک سکول اینڈ کالج فار گرلز نے سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا جس کا مقصد سکول کی طالبات کو نصابی سرگرمیوں جسمانی فٹنس، صحت مند مسابقت ، ثابت قدمی، لچک اور کھیل کی اقدار کو فروغ دینا تھا جو نوجوان ذہنوں کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ کھیل مقابلوں میں عائشہ ہاؤس، فاطمہ ہاؤس، خدیجہ ہاؤس اور زینب ہاؤس کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں خدیجہ ہاؤس کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سکولز و کالجز کنوینئر ڈاکٹر بشیر احمد، گیسٹ آف آنر سابق ایم پی اے شگفتہ ملک، پرنسپل سکول وکالج (گرلز) زاہدہ سلطانہ، پرنسپل (بوائز) ڈاکٹر کفایت اللہ مروت سمیت اساتذہ کرام، طالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر جہان بخت نے کنوینئر ڈاکٹر بشیر احمد اور شگفتہ ملک کے ہمراہ ٹیم خدیجہ ہاؤس کی کپتان کو ٹرافی دی۔