لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعتِ اسلامی ، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سوات (خیبرپختونخوا) کے مشران کے وفد سے ملاقات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ʼکھسیانی بلی کھمبا نوچےʼ کے مصداق احمقامہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر مِلتِ اسلامیہ کیلئے قابلِ قبول نہیں۔ امریکہ اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام، نسل کشی کیلئے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔