لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ٹرائی سیریز جنوبی افریقہ بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے میچ انتظامات و جائزہ کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے افسران کے ہمراہ اسٹیڈیم میں انکلوژرز کا دورہ کیا۔ تمام متعلقہ افسران نے قزافی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائی سیریز میچ انتظامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور میں ٹرائی سیزیز کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔