لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 34 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ریٹائرڈ ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی کو کارنیا ٹرانسپلانٹ کیلئے 14لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ ایس پی عرفان عامر کو آنکھوں کے علاج کیلئے 05لاکھ روپے دئیے گئے۔ اسی طرح کارپورل سیف طارق کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فندز جاری کیے گئے اور ڈرائیور کانسٹیبل طارق اعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔