لاہور(کرائم رپورٹر) ٹاون شپ میں تیز رفتارکار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا حادثہ تیز رفتار اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔