لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ،کیمپ جیل لاہور میں قید ملزم کی موت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر، درخواست گزار کے وکیل اسرار الحق نے موقف اپنایا کہ ملزم رانا وہاب قتل کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قید تھا،ملزم رانا وہاب کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا،پندرہ اگست 2024 کو جیل حکام نے بتایا کہ ملزم رانا وہاب ہلاک ہو گیا ہے،ایف آئی اے مقدمہ درج کرنے سے گریز کر رہی ہے۔