لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان ریلویز کے تعاون سے سندھ حکومت نے کراچی سے تھر ڈیزرٹ سفاری سیاحتی ٹرین کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید سیاحتی ٹرینوں کی بحالی کیلئے صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوامی سوالات کے جواب دیتے ہوئےکیا۔